معروف گلوکاردلیر مہندی انسانی اسمگلنگ کیس میں دو سال کی قید

نئی دہلی: معروف گلوکار دلیر مہندی کے کروڑوں پرستاروں کو اس وقت زبردست صدمہ ہوا جب ان کے ہر دلعزیز اور ملک کے مقبول ترین گلوکار کوانسانی اسمگلنگ کے 15سال پرانے کیس میں دوسال قید کی سزا سنائی گئی۔
نئی دہلی میں واقع پٹیالہ کورٹ نے جمعہ کو دلیر میندی کے ساتھ ان کے بھائی شمشیر سنگھ کو بھی دو سال کی قید اور دونوں کو جرمانے کی سزا سنائی۔ جمعہ کو سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے دلیر مہندی اور شمشیر سنگھ کو مجرم قرار دیااور تھوڑی ہی دیر بعد سزا سنادی۔یہ انسانی اسمگلنگ کیس 2003کا ہے۔ اس مین دلیر مندی اور ان کے بھائی کے خلاف31کیس درج کیے گئے تھے۔
پہلا کیس امریکہ مین درج کیا گیا تھا کیونکہ زیادہ تر لوگ امریکہ ہی بھیجے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک کثیر رقم کے عوض10افراد کو اپنے میوزک گروپ کے اراکین بتا کر غیر قانونی طور پر امریکہ بھیجاتھا جہاں سے وہ غیرقانونی طور پر فرار ہو گئے۔
اس کے علاوہ دلیر مہندی پر اپنے گروپ کی تین لڑکیوں کو بھی امریکی شہر سان فرانسسکو میں فرار کرنے کا الزام ہے۔بعد میں انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daler mehndi sentenced to two years imprisonment in 2003 human trafficking case gets bail in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply