نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی عنقریب ہی سنیما گھروں میں پیش کی جانے والی فلم ’ دبنگ 3‘ میں منفی کردار ادا کرنے والے جنوبی ہند کے سپر اسٹار کیچا سودیپ نے اداکار رتک روشن کے حوالے سے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’ فلم ’ کہو نہ پیار ہے ‘ کے ریلیز ہونے کے بعد مجھے جتنی نفرت رتک سے ہوئی تھی اتنی کسی نہیں ہوئی ۔

بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے انٹریو میں کیچا سودیپ نے کہا کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں رتک روشن کے ساتھ ایک فلم کروں گا ،تو جو پہلا شخص سیٹ پر رپورٹ کرے گا ، وہ میری بیوی ہوگی ، وہ رتک روشن کی بہت بڑی مداح ہے، میری اہلیہ کی وجہ سے میں نے فلم کہو نہ پیار ہے ، جو رتک روشن کی پہلی فلم تھی اسے 10 بار سے زیادہ دیکھا ہے ۔

اداکار کیچا سودیپ نے مزید کہا کہ ’ میری بیوی نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میں فلم دیکھنے نہیں جاؤں گا ،تو وہ کسی اور کے ساتھ چلی جائے گی اور وہ لڑکی نہیں ہوگی ، تو مجھے مجبواً جانا پڑا، سنیما ہال میں بیٹھا ، فلم دیکھی اور واپس آ گیا ،جب میں نے پہلی بار فلم دیکھی ، تو مجھے بہت پسند آئی ، مجھے رتک بہت پسند آئے، خاص کر انکا ڈانس،لیکن میں نے اس کے بعد کبھی کسی سے نفرت نہیں کی، جب بھی رتک ڈانس کر رہا ہوتا تو وہ میرا ہاتھ پکڑ تے ہوئے مجھے پنچ کرتی اور میرا ہاتھ پکڑ تی اور مجھے لگتا کہ ارے میں بھی ایکٹر ہوں، کہو نہ پیار ہے میری زندگی میں ایک پیج بن گئی ، ہم نے فلم کی کامیابی میںبہت بڑا تعاون کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *