بالی ووڈ اداکارسونو سود پاکستانی فلم میں بھی اداکاری کریں گے

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود اپنے کیریر کو مزید وسعت دینے کے لیے اب پاکستانی فلم میں بھی اداکاری کریں گے۔ سونو سود نے کہا کہ وہ بالی ووڈ ،تمل اور تیلگو فلموں میں کام کرنے کے علاوہ اپنے پروں کو مزید پھیلا کر عالمی سطح تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
وہ اداکار جیکی چان کے ساتھ ایک انڈو چائینز فلم میں بھی نظرآئیں گے۔سونو سود پاسکتانی فلم”عشق پازیٹو“میں نظر آئیں گے۔فلم میں ان کا کردار چھوٹا ہوگا۔
اس رومانی و مزاحیہ فلم میں ولی حامد علی بھی ہوں گے جو ”راگ بوائز “نامی موسیقی بینڈ کے گلوکار بھی ہیں۔ سونو سود نے کہا”میں اور علی اچھے دوست ہیں۔میں نے اپنیدوستی کی خاطر ”عشق پازیٹو“میں کام کیا ہے۔ اور اس کی شوٹنگ ہم نے ممبئی میں کی ہے۔
دبنگ میں ویلن کا کردار ادا کرنے والے سود کا اس فلم میں بہت مختصر کردار ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dabang villain sonu sood does a cameo in pakistani film ishq positive in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply