فلم’منی کارنیکا‘دیکھنے کے بعد نقادوں کے منھ خود بخود بند ہو جائیں گے: کنگنارناوت

نئی دہلی: بالی ووڈ کی کوئین کہی جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’منی کرنیکا: کوئین آف جھانسی‘ جس کا فلم شوقینوں کوبے صبری سے انتظار ہے،عنقریب سینما گھروں کی زینت بن جائے گی ۔

فلم منی کرنیکا کے حوالے سے کنگنا رناوت نے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد ان پر تنقید کر والوں کو اپنا منہ بند کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ کنگنا رناوت اپنی اس فلم ’منی کرنیکا‘ کے لیے ہدایت کارہ بھی بن گئیں، جبکہ فلم کے ٹریلر کو اس کی ریلیز سے اب تک کافی مثبت ردعمل بھی ملا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال سے یہ پوری ٹیم کی محنت ہوتی ہے، پہلے مجھے مشکل لگا، میں خوش ہوں کہ اداکار اور ہدایت کار دونوں کا کام انجام دے رہی ہوں، اور میں بہت پرجوش ہوں اور جلد لوگوں کے سامنے فلم کو لانا چاہتی ہوں‘۔

فلم منی کرنیکا کی کہانی کے وی وجندر پراساد نے تحریر کی، جو اس سے قبل باہوبلی اور بجرنگی بھائی جان جیسی کامیاب فلموں کی کہانی تحریر کرچکے ہیں۔جبکہ کنگنا نے بتایا کہ وہ ان کی اگلی فلم کی کہانی بھی تحریر کررہے ہیں۔فلم ’منی کرنیکا‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Critics will have to shut their mouths after watching manikarnika says kangana ranaut in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.