کرائم پیٹرول میں پولس افسر کا کردار ادا کرنے والے کملیش پانڈے نے خود کشی کر لی

بھوپال: ٹی وی ایکٹر کملیش پانڈے نے ، جنہوں نے مقبول ٹیلی ویژن شو ”کرائم پیٹرول “ میں پولس افسر کا کردار ادا کیا تھا،مدھیہ پردیش کے جبل پور شہر میں اپنی رہائش گاہ میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔کملیش سنجیونی نگر میں تھا جہاں اس کی بیوی اور بیوی کی بہن انجنی چتر ویدی بھی موجود تھی۔
چند روز پیشتر انجنی نے اپنی بیٹی کی شادی کی تھی جس مین اس نے کملیش کو مدعو نہیں کیا تھا۔جس کے باعث وہ بہت اداس تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی صدمہ میں کملیش نے بے تحاشہ شراب پی اور پی کر گھر سر پر اٹھالیا۔اسے بعد طیش میں آکر اس نے ریوالور نکالا۔ایک گولی ہوا میں چلائی اور دوسری اپنے سینہ پر چلادی۔ گھر والے اسے فوراً اسپتال لے گئے لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crime patrol actor kamlesh pandey commits suicide shoots himself in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply