رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے ‘ میں نظرآئیں گے

ممبئی: ایک معروف انگریزی روزنامہ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ زویا اختر کی فلم گلی بوائے میں پہلی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ رنویر سنگھ اور فلم ساز زویا اختر کے درمیان کافی اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے فلم ‘دل دھڑکنے دو’ میں ساتھ کام کیا تھا۔اس کے بعد سے رنویر ہمیشہ زویا کی فلم میں کام کرنے کے لئے فکر مند نظر آتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ زویا کی اگلی فلم ‘گلی بوائے’ میں رنویر سنگھ ایک ریپر کا کردار ادا کر تے نظر آئیں گے۔ ایسی خبر ہے کہ فلم میں رنویر جھگی جھونپڑی سے ریپر تک کا سفرطے کرنے والے لڑکے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ایسا ریپر ہے جو اپنے گانوں کے ذریعے سماجی مسائل کو اٹھاتا ہے۔
ان میں دلتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم، جھگی جھونپڑی میں رہنے والے لوگوں کی حالت، اقتصادی عدم مساوات کے ساتھ ساتھ ہم جنس پرستی کے معاملے بھی شامل ہیں۔گلی بوائے فرحان اختر اور رتیش سدھوانی مل کر بنا رہے ہیں جس کی کہانی ان بھانڈوں پر مشتمل ہے جو گلی کوچوں میں گروپ کی شکل میں گاتے پھرتے ہیں۔اور رن ویر خود بھی ایک ایسے ہی کردار کو ادا کر رہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Confirmed ranveer singh and alia bhatt are finalised for zoya akhtars gully boy in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply