میں آج بھی وہی ہوں جوسنیما میں کام کرنے سے پہلے تھی: شروتی ہاسن

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ سنیما میں کام کرنے کے بعد بھی وہ دوستوں کے لیے دوست ہیں۔ شروتی ہاسن کا خیال ہے کہ سنیما نے انہیں مضبوط بنایا ہے۔ شروتی کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی پہلے والی شروتی ہیں جنہیں جو کرنا پسند ہوتا ہے، وہی کرتی ہیں اور اپنے دوستوں کے لئے ہمیشہ موجودرہتی ہیں۔ شروتی کا کہنا ہے کہ ایک فن کے طور پر دیکھنے پر یہ مووی آپ کی دنیا بن جاتا ہے۔
شروتی نے کہا ”میں آٹھ سال سے اداکاری کی دنیا میں ہوں، جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ سنیما نے مجھے مضبوط بنایا ہے۔ ساریکا اور کمل ہاسن کی بیٹی کے طور پر پلی بڑھی ہونے کے باوجود مجھ میں کچھ تبدیلی نہیں آئی ہے۔ میں آج بھی اپنے دوستوں کے لئے ایک پہلے جیسی ہی ہوں اور اب بھی مجھے جو اچھا لگتا ہے، وہی کرتی ہوں۔“

Title: cinema has made shruti haasan stronger | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply