سارا علی اور جہانوی کے بعد چنکی کی بیٹی انینا پانڈے بھی بالی ووڈ ڈیبو کر رہی ہیں

ممبئی : 2018بالی ووڈ کے کئی ادکاروں کی اولاد کی طرح اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے بھی بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔ اس سے قبل اس سال ساراعلی خان اورجہانوی کپور بالی ووڈ ڈیبو کر چکی ہیں۔
خبر ہے کہ اننیا ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘سے بالی ووڈ ڈیبوکریں گی۔حال ہی میں فلم کا پہلا پوسٹر جاری ہواہے۔بتایا جاتا ہے کہ فلم میں ٹائگر شراف کے ساتھ چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کا نام فائنل ہواہے۔
سوشل میڈیا پر اننیا کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر وہ فلم سازوں کی پہلی پسند بنتی جارہی ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ فلم کےلئے کئی نام سامنے ہیں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اننیا نے اس میں بازی مارلی ہے ۔

Title: chunky pandays daughter ananya panday to debut in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply