معروف امریکی پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے خودکشی کرلی

واشنگٹن: امریکہ کے معروف پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے جمعہ کو علی الصباح لاس اینجلس میں واقع اپنی ذاتی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ 41 برس کے تھے۔ لاس اینجلس کے کاؤنٹی کارنر نے چیسٹر کی موت کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ چیسٹر نے خودکشی کرلی ہے۔ وہ دو بار جرمن ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
چیسٹر ایک معروف پاپ بینڈ لنکن پارک کے سربراہ بھی تھے، جن کا بینڈ اس وقت نئی موسیقی البم، ’ون مور لائٹ‘ کے پروموشن کیلئے ورلڈ ٹور پر ہے۔ چیسٹر کی اس طرح خودکشی کرنے کے سبب اس کے شیدائیوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chester bennington linkin park singer is dead at 41 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply