انل کپور اورارجن کپور فلم ”مبارکاں“ میں چچا بھتیجے کا کردار ادا کریں گے

ممبئی:بالی ووڈ اداکار ارجن کپور پردہ سیمیں پر اتھیا شیٹی اور الیانا ڈیکروز کے ساتھ نظر آسکتے ہیں۔ بالی ووڈ ہدایت کار انیس بزمی کی فلم مبارکاں بنانے والے ہیں۔فلم میں ارجن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم میں ان کا ڈبل رول ہوگا اور فلم میں دو اداکارائیں ہوں گی جن کی تلاش طویل عرصے سے جاری تھی اور یہ تلاش اب ختم ہوگئی ہے۔ اتھیا شیٹی اور الیانا ڈیکروز،ارجن کےساتھ اس فلم میں نظرآئیں گی۔فلم ”ہیرو“کے بعد اتھیا کی یہ دوسری فلم ہوگی۔
ساتھ ہی فلم ریلیز ہونے کی تاریخ کابھی اعلان کردیا گیا ہے۔آئندہ سال 28جولائی کو یہ فلم ریلیز ہوگی۔فلم میں انل کپور بھی اہم کردار میں ہیں۔فلم میں انل کپوراور ارجن کپور اپنے اصل رشتے چچا بھتیجے کے کردار میں ہی نظرآئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chacha bhatija jodi anil kapoor and arjun kapoor will release mubarakan in july 2017 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply