سیلیبریٹی کی زندگی بڑی کٹھن ہوتی ہے : رنویر سنگھ

نئی دہلی: اپنی آنے والی فلم ’ گلی بوئے اور سیمبا کی شوٹنگ مصروف اداکار رن ویر سنگھ کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ان کے تئیں لگاؤ اور محبت کرنا اچھا لگتا ہے۔رنویر نے پرجوش اور بڑی خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اپنے پرستاروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سلیبرٹی ہونے کے ساتھ کچھ ذمہ داریاں بھی آ جاتی ہیں جنہیں وہ بخوشی نبھا رہے ہیں،لیکن یہ ذمہ داریاں انہیں ان کے پہلے پیار اور اداکاری سے دور نہیں کر سکتیں ۔

رنور سنگھ نے کہا ” سلیبریٹی کی زندگی آسان نہیں ہے ،بہت سارے امتحان ہیں، موبائل فون اور اسمارٹ فون آنے کے ساتھ زندگی اور بھی کٹھن ہو گئی ہے، یہاں ہمیشہ چوکنا رہنا پڑتا ہے ، کبھی کبھی تو کچھ زیادہ ہی دھیا ن دینا پڑتا ہے“۔

رنویر نے کہا لیکن یہ ساری چیزیں آپ کو آگے لے جاتی ہیں، اگر آپنے فنکار بننے کا فیصلہ کرلیا ہے تو آپ کی طرف نظریں ہوتی ہیں اور میں اس بات سے خوش ہوں کہ لوگوں کا دھیان میری طرف ہے“۔

رنویر نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی لوگوں کا دھیان اپنی طرف راغب کر لیتے تھے ۔ لوگ روشنی میں آنا چاہتے ہیں ا سلئے اگر آپ کو وہاں ہونے کا موقع ملا ہے، تو آپ کو اس سے مثبت شکل میں دیکھنا چاہئے۔

مجھے زندگی کے کسی بھی پہلو میں کوئی دباؤ محسوس نہیں ہوتا۔ رنور سنگھ نے آگے کہا کہ یہاں کئی ایسی چیزیں ہیں جسے آپ ایک ایسے شخص کی شکل میں کر سکتے ہیں ہیں، جو مشہور نہیں ہیں ، لیکن اسی کو عوامی شخصیت ہو جانے پر آپ نہیں کر سکتے، میں نے آہستہ آہستہ سمجھنا شروع کیا لیکن کبھی کبھی ان ساری چیزوں کے درمیان آپ سب سے اہم چیز یعنی فلموں میں اداکاری سے دھیان نہیں ہٹا سکتے ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Celebrity life is not easy there is a lot of scrutiny ranveer singh in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply