اداکار شہباز خان کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزام میں ایف آئی آر درج

نئی دہلی: ممبئی کے اوشیوارا تھانے میں اداکار شہباز خان کے خلاف جنسی ہراسانی کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

اداکار کے خلاف انڈین پینل کوڈ سیکشن 354 (خواتین پر حملہ کرنے کا اس کی عزت کو پامال کرنے کے ارادے) اور سیکشن 509 (کسی لفظ، اشارے یا عمل سے کسی خاتون کی توہین کرنے) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب شہباز خان نے بھی اب تک کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ شہباز خان ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔انہوں نے 1990 کے ڈرامے ‘سو رڈ آف ٹیپو سلطان’ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔اس کے بعد وہ ‘سی آئی ڈی’، ‘ناگن’، ‘کوئی ہے’، ‘راون’ اور ‘نیت’ جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

وہ بالی وڈ فلموں میں بھی کئی بار منفی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔ان فلموں میں ‘راجو چاچا’، ‘قسمت’، ‘مستی’، ‘میجر صاحب’ وغیرہ شامل ہیں۔حال ہی میں وہ ٹی وی ڈرامے ‘رام سیا کے لو کش’ اور ‘داستان محبت سلیم انارکلی’ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Case against actor shahbaz khan for allegedly molesting girl in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.