معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر کا اسلام آباد میں انتقال

اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اور پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)آغا ناصر منگل کے روز انتقال کر گئے وہ79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات اسلام آباد میں کیے گئے۔آغا ناصر 9 فروری 1937 کو ہندوستان کے شہر بمبئی (ممبئی) میں پیدا ہوئے۔
وہ پاکستان کی کامیاب نامور شخصیات میں سے ایک تھے ۔انہوںنے 1955 میں ریڈیو پاکستان میں براڈکاسٹر کی حیثیت سے کام شروع کیا۔ 1964 میں پاکستان میں ٹیلی ویڑن کا آغاز ہونے کے وقت آغا ناصر ریڈیو لکھاری، براڈکاسٹر اور پروڈیوسر کی حیثیت سے شہرت حاصل کرچکے تھے۔
انہوں نے کئی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی جبکہ انہوں نے پاکستانی اداکار وحید مراد اور طلعت اقبال کے ساتھ کام کیا۔ وہ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مصنف بھی مانے جاتے تھے۔
مسٹر آغا ناصر نے پی ٹی وی میں مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ ان کی ہدایات میں بنا اسٹیج ڈرامہ ’تعلیم بالغان‘ کامیاب ڈرامہ مانا جاتا ہے۔ انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔(یو این آئی)۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Broadcaster agha nasir passes away in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply