اترپردیش کے چار برج واسی بردران نے رائزنگ اسٹار کی دیوار اٹھا کر نیا ریکارڈ بنایا ،اور آواز سے شنکر مہادیو کا دل جیت لیا

نئی دہلی: کلرز چینل پر رائزنگ اسٹار کے عنوان سے ہر ہفتہ اور اتوار کوبراہ راست ٹیلی کاسٹ ہونے والے شو مین اس وقت ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا جب چار برج واسی بھائیوں نے اپنی سریلی آواز سے سامعین، ناظرین اور حاضرین کو مسحور کر کے رائزنگ اسٹار کی دیوار اٹھانے کے لیے کم سے کم مطلوبہ 80فیصد ووٹنگ کی قید کو پھلانگتے ہوئے94فیصد ناظرین کے ووٹ حاصل کر کے اس دیوار کو اٹھا دیا۔انہوں نے یہ کمال آڈیشن کے آخری روز کیا۔
اس لائیو شو کے ججز ملک کے معروف گلو کار شنکر مہادیو ،پنجاب کے دلجیت اور مونالی ہیں۔ ووٹ ایپ پر موقع پر ووٹنگ ہوتی ہے اور دیوار اٹھانے کے لیے کم سے کم80فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں۔
یہ چاروں بھائی ہیمنت برج واسی، اجے برسواسی، ہوشیار برجواسی اور چیتن برجواسی ہیں۔ ان کے والد نوگاؤں کے سوکھ روڈ کے رہائشی ہیں۔ وہ گذر اوقات کے لیے بھجن گاتے تھے۔پھر دیوی جاگرن میں گانا شروع کیا ۔
ان کے ساتھ ہیمنت بھی گایا کرتا تھا۔ ٹی وی پر دکھائے جانے والے لٹل چیمپس میں ہیمنت برواسی کا انتخاب 9اکتوبر 2009کو ہوا تھا۔ اس کے بعد قسمت نے یاوری کی اور پھر یہ کنبہ متھرا منتقل ہو گیا۔ اب چاروں بھائی کلرز چینل کے رائزنگ اسٹار میں چن لیے گئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brijwasi 4 brothers select in rising star in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply