مجھے یقین ہے کہ ایک روز شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش ضرور پوری ہوگی:براوو

ممبئی: ویسٹ انڈیز کے کرکٹر اور گلوکار ڈی جے براوو، بہت جلد بالی وڈ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں تاہم وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پر امید بھی ہیں۔ فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی جے براوو نے کہا کہ شاہ رخ خان میرے باس ہیں، میں ان کی ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں، مجھے امید ہے ایک دن میں شاہ رخ خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کروں گا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کو ایک ساتھ فلم بھی پیشکش بھی کی گئی ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ڈی جے براوو کا مزید کہنا ہے کہ ہم دونوں نے ایک فلم کے حوالے سے بات تو کی ہے تاہم شاہ رخ خان کافی مصروف رہتے ہیں، لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم ایک ساتھ کام ضرور کریں گے۔واضح رہے کہ ڈی جے براوو بالی وڈ میں فلم ’تم بن 2‘ کے ساتھ قدم رکھنے جارہے ہیں، فلم سے متعلق اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے بالی وڈ میں داخل ہونے کا یہ اچھا موقع ہے، میں اس فلم کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
جے براوو نے بتایا کہ انہوں نے ہندی زبان سیکھنے کی بھی کوشش شروع کردی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہندی میں کچھ الفاظ سیکھے ہیں، جیسے ’کھلاڑی‘ اور ’جو کرتے ہیں‘ میرے لیے یہ تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’تم بن 2‘ 2001 کی کامیاب فلم ’تم بن‘ کا سیکوئل ہے جس میں نیہا شرما اور ادیتیہ سیال مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’تم بن 2‘ رواں سال 18 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bravo sets sights on bollywood stint keen to do album with srk in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply