سری دیوی کی موت ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی:پوسٹ مارٹم رپورٹ

نئی دہلی:بالی وڈ ’ہوا ہوائی گرل‘ سری دیوی کی موت کا معمہ حل ہوگیا اور دبئی پولیس نے اداکارہ کی پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ جاری کردی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اداکارہ کی موت کی وجہ حرکت قلب نہیں بلکہ حادثہ بتایا گیا ہے، جب کہ رپورٹ میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ سری دیوی کے جسم میں نشے کی مقدار بھی پائی گئی۔
واضح رہے کہ سری دیوی 2 روز قبل دبئی کے امیریٹس ٹاور ہوٹل کے باتھ روم میں چل بسیں تھیں۔وہ دبئی میں اپنے خاندان کی شادی کی تقریب میں شوہر اور بیٹی کے ساتھ گئی تھیں۔سری دیوی کی موت اس وقت ہوئی جب ان کے شوہر فلم پروڈیوسر بونی کپور ہندوستان جانے کے بعد واپس دبئی ان کے ہوٹل پہنچے اور دونوں نے رات کا کھانا باہر کھانے کا پروگرام بنایا، جس کے لیے اداکارہ تیاری کے لیے باتھ روم گئیں، جہاں وہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔

Title: bollywood star sridevi kapoor drowned in hotel bath | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply