سچی کہانیوں پر فلمیں بنائی جائیں: انل کپور

میڈرڈ: معروف اداکار انل کپور کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں سچی کہانیوں پر فلمیں بنائی جانی چاہئیں۔انیل کپور کا کہنا ہے کہ ہندی سنیما کو عالمی مقبولیت کے مقصد سے فلم سازوں کو حقیقی مسائل کا انتخاب کرنا چاہئے۔انل کپور نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں بنائی جانی چاہئیں جو لوگوں کو پسند آئیں۔
انل کپور نے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) سے بات کرتے کہایہ ضروری ہے کہ کہانی جیسی ہے ویسی ہی کہی جائے ممکن حد تک حقیقت ہو۔مجھے لگتا ہے کہ یہ جتنی حقیقت پر مبنی ہوگی اتنی اچھی ہوگی۔
میں اپنے کلچر کا میوزک اور ڈانس جانتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ فلم سازوں کو اس کا استعمال تبھی کرنا چاہئے جب ضروری ہو تو اچھا ہو گا۔

Title: bollywood should tell real stories says anil kapoor | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply