بالی ووڈ پلے بیک گلوکارماڈل اداکارہ کیتھرائن تھنگم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

نئی دہلی:بالی ووڈ پلے بیک گلوکار بینی دیال اپنی ماڈل اداکارہ گرل فرینڈ کیتھرائن تھنگن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ہندی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے نہایت مقبول گیت ”بد تمیز دل “ کو گانے والے 32سالہ بینی دیال نے کی شادی کی میوزک ڈائریکٹر وشال ڈڈلانی نے بھی،جنہوں نے ٹوئیٹر پر نو بیاہتا جوڑے کے ساتھ شادی ہال سے اپنی بھی فلم اپ لوڈ کی ، تصدیق کر دی۔
وشال نے اس فلم کے کیپشن میں لکھا ”آپ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت ہے ،بہت سارا پیار و محبت۔سدا خوش رہو آباد رہو۔“شادی کے روز بینی دیال سپید دھوتی کرتا زیب تن کیے تھے جبکہ دولہن ایک نہایت نفیس اور چرمی رنگ کی ساڑی میں ملبوس تھی۔
بینی کو عمران خان کی ”جانے تو ۔۔۔یا جانے نہ“ کی فلم کے گیت ”پپو کانٹ ڈانس“ سے زبردست مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔بعد میں انہوں نے ”تو میری دوست ہے“،”کیسے مجھے“،”ترکیبیں “ ”دارو دیسی“ اور” بینگ بینگ “ جیسے گیت گائے۔

Title: bollywood playback singer benny dayal gets married | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply