باکس آفس پر مسلسل کامیابی سے ذمہ داری اوربڑھ جاتی ہے : ایوشمان کھورانہ

نئی دہلی: حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ بالا ‘ سمیت فلم انڈسٹری کو مسلسل 7کامیاب فلمیں دینے کے بعد سرخیوں میں آئے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار ایوشمان کھورانہ اس کامیابی کا سہرا اچھی اور بہترین اسکرپٹ کو دیتے ہیں ۔

ایوشمان کھورانہ کا خیال ہے کہ ہندی سنیما کے ناظرین کی سوچ بدل چکی ہے ،وہ غیر معمولی حالات میں ایک عام آدمی کے ہیرو بننے کی کہانی سے اپنا دل لگا رہے ہیں۔

اداکار ایوشمان کا کہنا ہے کہ ’ میری فلمیں ملک بھر میں سامعین کے ذریعہ سراہی جا رہی ہیں اور فلم کو انکا پیار مل رہا ہے ، جسکا احساس بہت خوشگوار اور ناقابل یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کے طور پر میں بہتر مواد کے لئے ضروری چیزوں پر بنے رہنے اور اپنےبھروسے پر قائم رہنے کے لئے مجھے کافی محنت کرنی پڑی ہے ، اسکا نتیجہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ میری پسند بالکل درست ہے ، جسے سامعین سنیما گھروں میں دیکھنا پسند کر تے ہیں ۔

کھورانہ مزید کہتے ہیں کہ ’ ایک فنکار کے طور پر میں ، وہ انڈسٹری میں بنائی جا رہی بہترین فلموں کو کرنا چاہتے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھ میں بہترین فلمیں کرنے کی کافی بھوک اور صلاحیت ہے ، یہ کچھ ایسا ہے جو مجھے متاثر کرتا ہے ، اور ایک اچھے، نئے تباہ کن سنیما کی تلاش کرنے اور ایک اداکار کے شکل میں خود کو بہترین بنانے کے لئے پرجوش کرتا ہے ، آپ اپنی کامیابیوں کے ذریعہ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں اور اس موجوہ مرحلے میں سے مجھے پتہ چلا ہے کہ مجھے ہمیشہ بہترین مواد والی کہانیوں کا انتخاب کرناچاہئے ۔

انہوںنے کہا کہ ا نہوں نے کامیابی کے دباؤ کو خود پرغالب نہیں ہونے دیا ، کیونکہ سامعین نے انہیں ایک ایسے انداز میں قبول کر لیا جس میں صرف وہ فضیلت حاصل کرسکتے ہیں، یہ خود کو ثابت کرنے کا ایک بہترین علاقہ ہے، کیونکہ ایک فنکار کے طور پر کامیابی کے لئے محفوظ کھیلنے کے کسی دباؤ کے بنا مجھے خود کو اظہار کرنے کی آزادی دیتا ہے ۔

ایوشمان کا خیال ہے کہ انہیں ساآڈینش کو اچھا سنیما دینے کی ایک بڑی ذمہ داری دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ باکس آفس پر تسلسل کے ساتھ کامیابی ملنے سے ذمہ داری کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bollywood hit machine ayushmann khurrana set for seventh hit in a row with bala in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.