بالی ووڈ فلمیں ذہنی تسکین کا باعث نہیں بن رہیں: عرفان خان

ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلمیں ناظرین کو ذہنی سکون نہیں پہنچا رہیںعرفان خان نے بالی ووڈ فلم کے علاوہ ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کمرشیل ہندی فلمیں اہم مسائل پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کر پاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کہانی کہنے کا طریقہ بدل رہا ہے. نوجوان ناظرین ہالی وڈ فلمیں زیادہ پسندکررہے ہیں، کیونکہ بالی وڈ فلم ذہنی انٹرٹنمنٹ نہیں کرا پا رہیں۔ جبکہ ہالی وڈ میں فلمیں صرف وقت گزارنے کا ذریعہ نہیں بلکہ وہ اس سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا، علاقائی سنیما ا پنی فلموں میں علاقائی مسائل کی بات کرتا ہے اور ان موضوعات کا احاطہ کرتا ہے جو معاشرہ میں زیر بحث موضوع ہیں۔
وہیں ہندی کمرشیل سنیما ان موضوعات کو بہت سادہ بنا دیتا ہے۔یہ اہم موضوعات پر مزید بات نہیں کرتا اور نہ ہی اپنی توجہ مرکوز کر پاتا ہے۔ ہالی وڈ میں رائٹرز کو ہندستان سے زیادہ عزت و زیادہ پیسہ ملتا ہے اور وہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ ہم ہندستانی فلم انڈسٹری میں بھی تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم رائٹرز کی زیادہ حوصلہ افزائی کر سکیں گے اور انہیں مناسب محنتانہ بھی حاصل ہو سکے گا۔“

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bollywood films do not concentrat on important issues irfan khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply