بالی ووڈ شخصیات نے ہجومی تشدد پر اظہار مذمت و ناراضگی کیا

نئی دہلی: رائٹر ونغمہ نگار جاوید اختر اور ڈائریکٹر سدھیرمشرا سمیت کئی بالی وڈ شخصیتوں نے ہجومی تشدد ( موب لینچنگ)کے بڑھتے واقعات پر اپنی ناراضگی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ظاہر کرتے ہوئے متاثرین کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

رائٹر جاوید اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا” امریکہ میں کو کلکسن کلان(امریکہ میں شدت پسند دائیں بازو خفیہ سماج) اور غلامی کے دنوں یا جنوبی افریقہ میں سفید غلبہ والی استبدادی حکومت کے دور میں بھی کسی نے بھی جنونی بھیڑ کے ہاتھوں قتل کیے جانے کو جائزنہیں ٹھہرایا۔

ڈائریکٹر سدھیر مشرا نے کہا” مشتعل ہجومی قتل کو جائز ٹھہرانے والے اپنے بچوں سے کیا کہیں گے؟ وہیں فلم ساز اور سابق صحافی پرتیش نندی نے کا کہنا ہے کہ” مشتعل ہجوم کے ذریعہ قتل کئے جانے کو کھڑے ہو کر دیکھنے والے پولس اہلکاروں کو معطل یا ان کا تبادلہ کیے جانے کے بجائے سخت سزا نہیں ملنی چاہئے؟ ان پولس اہلکاروں کو ،جنہیں عوام کے تحفظ اور امن و قانون برقرار رکھنے کے لیے وردی اور ستارے دیے جاتے ہیں، نہتے اور بے قصور افراد کی حفاظت کرنی چاہئے نہ کہ ان کے قتل میں معاونت کرنی چاہیے۔

اداکار ویر داس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ بھیڑ کے ذریعہ یہاں قتل کے شکار لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے ایک شخص کسے گلے لگئے؟

وہیں شو بگ باس کی فاتح ایکٹریس گوہر خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا’ ملک کے رہنما بھیڑ کے ہاتھوں قتل کیے جانے کی وارداتوں کے حوالے سے ایسا بیان دیتے ہیں گویا یہ چین جھپٹنے کا کوئی واقعہ ہو، ملک کے لیڈر اس پر چپی سادھے رہتے ہیں، لیکن ہجوم کے ذریعہ قتل اصل میں قتل کے لئے نیا غیر رسمی لفظ بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ راجستھان کے الور میں 28سالہ اکبر خان کو گائے اسمگلنگ کرنے کے شبہ میں پیٹ ۔ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bollywood celebs speak out against lynchings demand justice in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply