بالی ووڈ اداکارہ شمی آنٹی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

ممبئی: شمی آنٹی سے پکارے جانے والی معروف فلمی اداکارہ نرگس ربادی کا جنہوں نے سیکڑوں فلموں کے ساتھ ساتھ کئی مقبول ٹی وی سیریلوں میں بھی اداکاری کی، منگل کے روز طویل علالت کے بعد89سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
اداکارہ شمی1931میں ایک پارسی گھرانے میں پیدا ہوئیں ان کا حقیقی نام نرگس ربادی تھا لیکن فلم انڈسٹری میں وہ شمی آنٹی کے نام سے معروف تھیں ۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں مزاحیہ اداکاری سے لے کر سنجیدہ کردار بھی خوب نبھائے۔
اداکارہ شمی نے چھوٹی اسکرین پر متعدد ڈرامہ کیے جب کہ 200 زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جن میںہاف ٹکٹ، ہلاکو،سماج کو بدل ڈالو کے علاوہ راجیش کھنہ کے ساتھ ’دی ٹرین‘ ریڈ روز،آنچل، قدرت، آوارہ باپ اور سورگ بھی شامل ہیں۔
اداکارہ کے انتقال پر بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر ان کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی موت پر بہت غمزدہ ہیں اور یہ کہ آہستہ آہستہ سب دور جارہے ہیں۔
انہوں نے ٹی وی سیریلوں زبان سنبھال کے، دیکھ بھائی دیکھ، شریمان شریمتی،کبھی یہ کبھی وہ اور فلمی چکر میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دل موہ لیے۔انہوں نے فلم پروڈیوسر سلطان احمد سے شادی کی تھی لیکن سات سال بعد ہی طلاق ہو گئی۔
شمی فیشن ڈیزائنر مانی رباڈی کی چھوٹی بہن تھیں۔ان کی تدفین ممبئی کے اوشی وارہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

Title: bollywood actress shammi aunty dies at 89 | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply