جیہ بچن نے 1988میں امیتابھ بچن کی فلم ’شہنشاہ’ کی کہانی لکھی تھی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ اور راجیہ سبھا ممبر جیہ بچن جو آج اپنی 69ویں سالگرہ منا رہی ہیں آج بھی اپنی خوبصورت اداؤں اور مسکان سے لاکھوں دلوں پر راج کر رہی ہیں۔
جیہ نے اپنی عمر کو اتنی خوبصورتی سے گذارا ہے کہ آج بھی وہ پہلے جیسی ہی خوبصورت نظر آتی ہیں۔ جیہبچن ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نیک خاتون، اچھی بیوی ، ماں اور ساس بھی ہیں۔
انہو ں نے کافی کم عمر ی میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ جیہ نے 15سا ل کی عمر میں ہی اپنے فلمی سفر کا آغاز کر دیا تھا۔ بطور اداکارہ ان کی پہلی فلم گڈّی تھی ۔
فلم گڈی سے جیا بچن لوگوں کے دلوں پر ایسی چھاپ چھوڑی کہ اس فلم کے لئے آج بھی لوگ جیابچن کو یاد کرتے ہیں۔ جیا بچن نے1988میں امیتابھ بچن کے لئے شہنشاہ فلم کی کہانی بھی لکھی ہے ۔
جیا بچن کو فلم اپہار، ابھیمان، کورا کاغذ،نوکر، ہزار چوراسی کی ماں، کبھی خوشی کبھی غم، جیسی فلموں کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔
جیا بچن نے امیتابھ بچن کے ساتھ پہلی بار 1972کی فلم ’ بنسی برجو؛میں کام کیا تھا، اس کے بعد کئی دیگر فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے ۔ جیا بچن کو 1992میں ’پدم شری‘ اعزاز سے بھی سرفراز کیا گیا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bollywood actress jaya bachchan birthday special story in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply