بالی ووڈ اداکارہ دیشا پاٹنی چینی سوپر اسٹارجیکی چین کے ساتھ کنگ فویوگا فلم میںکام کریں گی

نئی دہلی: بالی وڈ کی نوآموز اداکارہ دیشا پاٹنی پردہ سمیں پر چینی سپر اسٹار جیکی چین کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ دیشا نے اس سال ریلیز ہونے والی فلم ”ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ کہانی“ میں کام کیا ہے۔
یہ فلم ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی ہے۔ جیکی چین کی فلم”کنگ فو یوگا“ میں مرکزی اداکاراؤں کی دوڑ میں دیشا پاٹنی اور امائرہ دستورشامل ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کا ایک پرومو آیا ہے جس میں صرف دیشا ہی دکھائی دے رہی ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں جیکی چین کے اپوجٹ مرکزی کردار میں دیشا دکھائی دیں گی، جو کافی عرصے سے ٹائیگر شراف کی محبوبہ کے طور پر بھی شہ سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔
انہوں نے دعوی بھی کیا ہے کہ وہی اس فلم کی ہیروئن ہیں۔ تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم کا باقاعدہ پرومو نہیں ہے۔ مشترکہ ہند۔ چینی انٹرپرائز کے تحت بننے والی اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد ہی پوری بات واضح ہوپائے گی۔”کنگ فو یوگا’ میں جیکی چین، دیشا ، امائرا کے علاوہ سونو سود بھی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bollywood actress disha patani with jackie chan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply