شوٹنگ کے دوران جھیل میں ڈوب جانے والے دو میں سے ایک اداکار کی لاش برآمد

بنگلور:بنگلور کے تھپا گونڈا ہالی ریزروائر میں اسٹنٹ اداکار راگھو اودے کی لاش 50گھنٹوں سے زائد تلاشی مہم کے بعد آج رامانگر ضلع کی تھپا بنڈا ہلی نہر سے نکالی گئی۔ وہ اپنے اسٹنٹ اداکار کے ساتھ اس میں غرق ہوگئے تھے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسکیو فورس (این ڈی آر ایف ) کی 8تا 10کشتیاں ماہر غوطہ خوروں ‘ فائر بریگیڈ کے ملازمین اور منگالورو سے تعلق رکھنے والے سمندر کے غوطہ خوروں کو اس تلاشی مہم میں شامل کیا گیا کیوں کہ اس کی لاش مسخ شدہ تھی۔
اسی لئے عارضی خیمہ میں نہر کے کنارے پوسٹ مارٹم انجام دیا گیا۔ یہ نہر بنگالورو شہر سے تقریباً 40کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ بعدازاں نعش کو ارکان خاندان کے حوالے کردیا گیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Body of actor raghav uday recovered in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags:

Leave a Reply