ممبئی کارپوریشن نے شتروگھن سنہا کے رہائشی کمپلکس میں غیر قانونی تعمیرات منہدم کر دیں

ممبئی : برہن ممبئی نگر نگم نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ و بالی ووڈ ادکار شتروگھن سنہا کے جوہو پر واقع 8منزلہ رہائشی کمپلکس رامائن میں غلط طریقہ سے کی گئی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا۔
نگر نگم کے ایک افسر نے بتایا کہ پیر کے روز انہدامی کارروائی ادھوری رہی تھی ۔شترگھن سے ایک غیر قانونی پوجا کمرے کیجگہ بدل دینے کو کہا ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کریںگے تو اسے بھی توڑ دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنہا کے خلاف اب بی ایم سی کے قانون کے تحت غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ درج کیا جائے گا اور نگر نگم ان سے انہدامی کارروائی کی قیمت بھی وصول کرے گا۔واضح رہے کہ سنہا جوہو علاقہ مین واقع اس کمپلکس میں2012سے رہائش کیے ہوئے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bmc razes parts of shatrughan sinhas house in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply