اسامہ بن لادن بھی گلوکارہ الکا یاگنک کا پرستار تھا

ممبئی : مشہور گلوکارہ الکا یاگنک کمسن عمر میں ہی وہ موسیقی سے وابستہ ہو گئیں تھیں۔گلوکارہ الکا نے 6سال کی عمر سے ہی آل انڈیا ریڈیو میں بطور بھجن گائیک کام کرنا شروع کر دیا تھا، اسی دوران ان کی موسیقی کی صلاحیت آہستہ آہستہ نکھرتی چلی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ الکا کی ماں شوبھا یاگنک بھی ایک کلاسکل سنگر تھیں،جنہوں نے اپنی بیٹی ( الکا یاگنک)کو کامیابی کی بلندیوں تک پہچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔الکا جب 10سال کی تھیں تب وہ اپنی ماں کے ساتھ ممبئی آئیں تھیں۔ گلوکارہ الکا صرف14سال کی عمر میں اپنا پہلا پلے بیک گانا گایا تھا۔
یہ نغمہ سال 1980میں آئی فلم ’ پائل کی جھنکارسے ‘ تھا، لیکن یہ صرف آغاز تھا۔ کامیابی کا اصلی لطف تب لیا جب اداکارہ مادھوری دکشت کے گیت ’ ایک دو تین ‘ کامیاب ہوا۔ اس نغمے میں مادھوری دکشت کے ساتھ ۔ ساتھ انہیں بھی راتوں ۔ رات ایک اسٹار گلوکارہ بنا دیا تھا۔ اسی گانے کے لئے الکا یاگنک کو اپنی زندگی کا پہلا فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جانکاری کے مطابق الکا یاگنک اب تک اپنے پورے کیرئر میں تقریباً 2400فلموں میں 1100سے بھی زیادہ گانوں میں اپنی سریلی آواز دی ہے۔
ایسا خیال ہے کہ گلوکارہ الکا کا دیوانہ دہشت گرد اسامہ بن لادن بھی تھا کیونکہ جب اسامہ بن لادن امریکی چھاپہ ماروں کی کارروائی میں مارا گیا تب وہاں موجود چیزوں میں الکایاگنک کے ہزاروں گانوں کی ریکارڈنگ ملی تھی۔ الکا یاگنک 20مارچ 1966کوکولکاتہ میں پیداہوئیں جن کی آج 51ویں سالگرہ ہیں۔

Title: birthday special singer alka yagnik | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply