تو اس لیے پر بھودیوا کو ہندوستان کا مائیکل جیکسن کہا جاتا ہے

نئی دہلی: اپنے پرستاروں کےلئے ہندوستانی مائیکل جیکسن سے معروف پربھودیوا آج اپنا 45ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ پربھو دیوا کا پورا نام پربھودیوا سندرم ہے۔
پربھو ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور کوریوگرافر موگور سندرم کے بیٹے ہیں۔ پربھودیوا کا رقص کے تئیں رجحان اپنے والد کی وجہ سے ہوا ۔ وہ اپنے والد کے کام سے اتنا متاثر تھے کہ انہوں نے بچپن سے ہی ناچ کی تعلیم لینی شروع کر دی تھی۔ ان کے دو بھائی راجو سندرم اور نگیندر پرساد بھی ڈانس ماسٹر ہی ہیں۔
پربھو دیوا نے دھرم راج اور ادوپی لکشمی نارئن سے بھارت ناٹئم کا فن سیکھا ۔ پربھودیوا تمل فلم ’ موؤنا راگم‘ میں پہلی بار اسکرین پر بانسری بجاتے ہوئے ایک لڑکے کے کردار میں دیکھے۔ اس کے بعد ایک تمل فلم میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر بھی نظر آئے۔
پربھو نے بطور کوریو گرافر کمل حسن کے ساتھ پہلی فلم ’ ویتری ویز‘ کی اس کے بعد انہوں نے ساؤتھ انڈین فلموں میں شہرت پانے کے بعد بالی وڈ انڈسٹری کا رخ کیا ۔ بالی وڈ میں آنے سے پہلے پربھو دیوا بطور ایکٹر تمل فلموں میں کام کرنا شروع کر چکے تھے۔
پربھو دیوا شوبھنا اور اے آر رحمان کے ساتھ تمل گروپ کے سنگ جرمنی میں ایم جے اینڈ فرنڈس ڈانسنگ ٹرپ کےلئے میونخ میں مائیکل جیکسن کو وقف ایک کنسرٹ میں ڈانس بھی کیا تھا۔
پر بھودیوا سنگا پور میں ڈانسنگ اسکول بھی چلا رہے ہیں۔ ہندی فلم ’ ہم سے ہے مقابلہ‘ میں نغمہ کے ساتھ پربھو دیوا کے گیت پربھودیوا کے ڈانس نے دھوم مچادی تھی۔ اسی گانے کے بعد سے انہیں ہندوستانی مائیکل جیکسن کہا جانے لگا ۔

Title: birthday special prabhu deva life unknown facts | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply