معروف موسیقار راجیش روشن 62ویں سالگرہ منا رہے ہیں

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور موسیقار راجیش روشن، جن کی آج 62ویں سالگرہ ہے، اپنی موسیقی سے تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کو مسحور کررہے ہیں۔ راجیش روشن کی پیدائش 24 مئی 1955 کو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد روشن فلم انڈسٹری کے مشہور موسیقار تھے۔گھر میں فلمی ماحول ہونے کے باوجود ان کی موسیقی میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی ان کا ماننا تھا موسیقار بننے سے بہتر ہے کہ دس سے پانچ بجے تک سرکاری نوکری کی جائے۔ اس سے ان کی گزربسر بہتر رہے گی۔ والد کی موت کے بعد ان کی ماں موسیقار فیاض احمد خان سے موسیقی کی تعلیم لینے لگیں۔ ماں کے ساتھ وہ بھی وہاں جایا کرتے تھے۔
دھیرے دھیرے ان کا رجحان بھی موسیقی کی جانب ہوگیا اور وہ بھی فیاض خان سے موسیقی کی تعلیم لینے لگے۔ سترکی دہائی میں راجیش روشن موسیقار لکشمی کانت پیارے لال کے معاون کے طور پر کام کرنے لگے۔تقریباً پانچ برسوں تک کام کرنے کے بعد بطور موسیقار اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں محمود کی فلم ’کنواراباپ‘ سے کی لیکن کمزور اسکرپٹ کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔راجیش روشن کی قسمت کا ستارہ 1975 میں ریلیز فلم ’جولی‘ سے چمکا۔ اس فلم میں ان کی موسیقی سے لبریز نغمے ”دل کیا کرے جب کسی کو کسی سے پیار ہوجائے، مائی ہارٹ از بیٹنگ، یہ راتیں نئی پرانی اور جولی آئی لو یو“ جیسے نغمے سامعین کے درمیان بہت مقبول رہے۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد بطور موسیقار وہ اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
فلم انڈسٹری میں تقریباً چار برسوں تک جدوجہد کرنے کے بعد راجیش روشن کو 1979 میں فلم مسٹر نٹور لال میں موسیقی دینے کا موقع ملا۔ اس فلم کا نغمہ ”پردیسیا یہ سچ ہے پیا“ کو کافی پسند کیا گیا۔ راجیش روشن کے ساتھ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے فلمی کیرئیر کے لئے بھی یہ فلم بہت اہم ثابت ہوئی۔ اس فلم سے پہلے امیتابھ نے کوئی نغمہ نہیں گایا تھا۔ یہ راجیش روشن ہی تھے جنہوں نے امیتابھ کی گلوکاری پر بھروسہ کرتے ہوئے ان سے فلم میں ” میرے پاس آؤ میرے دوستو، ایک قصہ سناؤں“ نغمہ گانے کی پیشکش کی۔ یہ نغمہ شائقین کے درمیان آج بھی مشہور ہے۔ راجیش روشن سرفہرست موسیقار کے طور پر اب تک دو مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے جا چکے ہیں۔ 1975 میں فلم جولی کے لئے اور سال 2000 میں ریلیز فلم ”کہو نا پیار ہے“ کے لئے۔وہ اب تک 125 فلموں میں اپنی موسیقی کا جادو بکھیر چکے ہیں اوراب فلم سازی بھی کرنے جارہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Birthday boy rajesh roshans jukebox to drive away mid in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply