میں فلمی ہیروز پر نہیں حقیقی ہیرو پر فلم بنانا چاہتا ہوں : اکشے کمار کا فلم ’سنجو‘ پر طنز

نئی دہلی: بالی وڈ میں سوانح (بائیوپک) فلموں کا سلسلہ جاری ہے ، فلم سنجو، سورمہ، جیسی فلموں کے بعد اس سال کئی اور سوانح فلمیں ریلیز ہونے کی دوڑ میں ہیں۔ بائیوپک کے ٹرینڈ کو لیکر جب بالی وڈ اداکار اکشے کمار سے ان کی سوانح فلم بنانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوںاس سے صاف انکار کر دیا ۔

اکشے کمار نے کہاکہ ” وہ نہیں چاہتے کہ کبھی ان پر سوانح فلم بنے اور نہ ہی اپنی زندگی پر کوئی کتاب لکھنا چاہتے ہیں“۔ ایک انٹریو کے دوران اداکار اکشے کمار نے کہا” میں کبھی بھی اپنے پر کتاب نہیں لکھوں گا اور میں یہ بے وقوفی نہیں کروں گا ۔ میں رئیل(Real) ہیروز پر سوانح فلم بنا نا چاہتا ہوں نہ کہ ریل(Reel)ہیرو پر۔

اکشے کمار نے مزید کہا کہ ” تاریخ میں معروف شخصیات کی ،جو اصلی زندگی میں بھی واقعتاً ہیرو تھے، داستانیں ہیں۔ جیسے ’ تپن داس، (فلم گولڈ میں ان کے کردار کو فلمایا گیا ہے)۔ ارونا چلم مرو گناتھم ، جن کے زندگی پر فلم پیڈ مین، مبنی تھی جنہوں نے ہندوستان کو مثبت پیغام دیا، اس طرح کی شخصیتوں پر سوانح فلم بننی چاہئے۔

ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکار اکشے کا رئیل ہیرو پر بائپوک نہ بنانے کی بات کا اشارہ راجکمار ہیرانی کی فلم ’سنجو‘ پر ہے؟ کیونکہ حال ہی میں فلم سنجو ریلیز ہوئی ہے اور اس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔قابل غور ہے کہ آنے والی سوانح فلموں میں سپر 30، مانٹو، منی کرنیکا : دی کیوئن آف جھانسی، اولمپک چمپئن ابھنو بندرا ، وغیرہ شامل ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Biopic should be made on real heroes not reel akshay kumar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply