منویر بگ باس ہاؤس سے 40لاکھ روپے اور ٹرافی جیت کر لے گئے

ممبئی:معروف ٹیلی ویژن کلرس پر ٹیلی کاسٹہونے والے مقبول ریالیٹی شو ’بگ باس‘ کے10 ویں سیزن میں منویر گوجر فاتح بن گئے ہیں۔ ریالٹی شو بگ باس 10 میں عام آدمی کے طور پر انٹری کرنے والے نوئیڈا کے منویر گوجر نے بانی جے اور لوپامدرا کو شکست دے کر بگ باس سیزن 10 کا خطاب اپنے نام کیا۔ منویر سے پہلے بانی کو اس سیزن کے فاتح ہونے کا دعویدار مانا جا رہا تھا لیکن منویر کو اپنے شائقین کی بھاری ووٹنگ کا فائدہ ملا اور انہیں اس بار کے بگ باس کا تاج حاصل ہوا۔
فاتح کے طور پر منویر کو ٹروفی کے ساتھ ساتھ 40 لاکھ روپے کی رقم ملی۔ منویر کے والد نے پرائز منی میں سے 20 لاکھ روپے سلمان کی سماجی تنظیم ‘بینگ ہیومن’ کو عطیہ کر دیا۔ منویر کا کہنا ہے کہ بگ باس میں رہتے ہوئے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ منویر نے بتایا کہشو میں آنے سے پہلے میں اپنوں کے درمیان رہتے ہوئے بھی اجنبی بنا ہوا تھا۔ لیکن بگ باس نے مجھے 15 اجنبیوں کے ساتھ رہنا، ہنسنا، رونا اور بہت کچھ سکھایا۔ یہی نہیں بگ باس نے میری ہئیت اور شخصیت بھی بدل دی۔
انہوں نے کہا،” میں نے یہ شو جیتنے کا تصور بھی نہیں کیا تھا کیونکہ بہت سارے سیلیبریٹی اور دیگر بااثر لوگ تھے۔میری حکمت عملی شو میں کسی سے متاثر ہونے کی نہیں رہی اور میں نے شو میں اپنی خود کی شبیہ بنائی۔ یہ میری ایمانداری کی وجہ سے ہو سکا اور میں نے اپنی حقیقت لوگوں کے سامنے پیش کی“۔

Title: bigg boss winner manveer gurjar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply