سومی خان نے بگ باس سے باہر نکالے جاتے ہی دیپک سے تعلقات کا اعتراف کر لیا

نئی دہلی: ٹی وی ریالٹی شو ’ بگ باس سیزن 12“ کے فنالے سے محض سات دن پہلے شو کی مہمان رہیں سومی خان نے باگ باس کے گھر سے نکالے جاتے ہی کئی انکشافا ت کئے ہیں۔ شو کے دوران کن انہوں نے دیپک ٹھاکر اور رومل چوھری سے اپنے رشتے پر بات کھل کر بات کی ساتھ ہی یہ بھی بتا یا کہ اس شو کا فاتح کون ہوگا۔

جب سومی خان سے رومل چودھری سے رشتہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوںنے کہا ” جب دوستی مضبوط ہوتی ہے تو دونوں طرف سے ہوتی ہے پھر چاہے وہ رومل ہو یا پھر کوئی اور۔ رومل بہت ایکسپریسو نہیں ہیں لیکن میں دوست کے لئے اور اپنے لوگوں کے لئے بہت ایکسپریسیو ہوں، ہو سکتا ہے میری طرف سے وہ چیز باہر زیادہ دیکھی ہوگی ، جب ان کی بیوی نے آکر ایک لائن بولی تو مجھے سمجھ میں آ گیا تھا کہ کیا کرنا ہے“۔

سو می نے شو میں دیپک کے ساتھ اپنے رشتہ کے بارے میں کہا ” دیپک ٹھاکر مجھے پسند کرتے ہیں اور میں ان کے جذبات کی قدر کرتی ہوں، شو کے دوران بھی میں نے یہ بات کہی اور اب بھی کہہ رہی ہوں۔ جب سومی یہ پوچھا گیا کہ دیپک اور رومل میں کون سب سے اچھا دوست ہے جس کے جواب میں سومی نے کہا ’ دونوں ہی اچھے دوست ہیں“۔

سومی نے کہا ” کبھی کبھی کسی سے ذہنی ہم آہنگی اتنی جلدی ہو جاتی ہے کہ وہ آپ کی باتیں آسانی سے سمجھ جائے اور آپ ان کی باتیں جلدی سے سمجھ جائیں۔میرا اور رومل کا تال میل اچھا بیٹھ گیا تھا، حالانکہ دیپک اور رومل اور سروبھی تینوں ہی میرے اچھے دوست ہیں۔

سومی نے یہ بھی کہا کہ دیپک اور شری سنت کے ساتھ میرے رشتہ استوار ہیں۔ سومی خان نے کہا کہ میں ’ شو کے فاتح کے طور پر دیپک کو دیکھنا چاہتی ہوں، کیونکہ وہ ٹاسک پرفارمنس کرنا ہو یا پھر مستی کرنا ہو سب سے اچھے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bigg boss 12 somi khan evicted accepts link up with deepak thakur in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment