جسلین نے بگ باس سے باہر ہوتے ہی بتائی انوپ جلوٹا کے ساتھ اپنے رشتے کی حقیقت

نئی دہلی: ٹی وی شو بگ باس سیزن 12میںجسلین متھارو نے بھجن شمراٹ انوپ جلوٹاکے ساتھ جس دن سے انٹری لی اسی دن سے وہ موضوع بحث ہیں۔ جسلین اور انوپ جلوٹا نے شو میں حصہ لیتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم دونوں تعلقات میں ہیں ،دونوں کا رشتہ اتنا غضب کا ہے کہ جسلین 28 سال کی ہیں اور انوپ 65 سال کے ہیں۔انوپ پہلے ہی گھر سے بے گھر ہو چکے تھے لیکن گزشتہ روز جسلین کو بھی بگ باس سے باہر کا راستہ دیکھا دیا گیا ہے۔

باہر ہونے کے بعد جسلین نے مڈ ڈے سے اپنی خاص بات چیت میں انوپ جلوٹا سے رشتہ کو لے کر کئی راز افشا کئے۔جسلین نے کہا کہ جس طرح سے اس شو کا فارمیٹ جوڑیوں کو لے کر تھا ، میں نے انوپ جی سے کہا کہ وہ میرے ساتھ اس شو پر آئیں ، لیکن جب سلمان خان نے ٹیچر اور شاگرد کے طور پر ہمارا سب سے تعارف کرایا ، تو میں نے وہاں ایک مزاح کے تحت کہہ دیا کہ ہم تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔ اس بات کو سن کر انوپ جی نے کچھ نہیں کہا اور وہ اس مزاح میں شامل ہوگئے۔

لیکن انہوں نے مجھے کئی مرتبہ بتایا تھا کہ یہ سب غلط جارہا ہے۔ لیکن ہم نے اس کو چلنے دیا۔جسلین نے مزید کہا کہ لیکن جب میں باہر ٓئی تو میں نے جو دیکھا تو دنگ رہ گئی۔ میں نے دیکھا کہ میرا اور انوپ جی کا رشتہ جو ایک مزاح تھا ، وہ ملک کا سب سے بڑا مشہور ایشو بن چکا تھا ، جو ایک بہت بڑی بات ہے۔

خیال رہے کہ جب انوپ جلوٹا بگ باس سے باہر ہوئے تھے ، تو انہوں نے بھی اس رشتہ سے انکار کردیا تھا۔ انوپ جلوٹا نے کہا تھا کہ ان کے اور جسلین کے درمیان پیار جیسا کچھ نہیں ہے۔ وہ دونوں صرف ٹیچر اور شاگرد ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bigg boss 12 evicted contestant jasleen matharu reveals why she faked relationship with anup jalota in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.