بگ باس ہاؤس سے انوپ جلوٹا کے نکلتے ہی جسلین نے شیواشیش سے پینگیں بڑھانا شروع کر دیں

نئی دہلی: بگ باس سیزن 12 سب سے مقبول جوڑی انوپ جلوٹا اور جسلین ماتھارو جسے ناظرین کافی پسند کر رہے تھے اس وقت ٹوٹ گئی جب اتوار کے روز شو کے میزبان سلمان خان نے معمول کے مطابق ہر ہفتے شو میں شرکت کر رہے شرکاءکو گھر سے بے گھر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ا س ہفتے شو سے انوپ جلوٹا بے گھر ہو رہے ہیں۔

در اصل ہوا یوں کہ گھر سے بے گھر ہونے کے لئے چار شرکاءکا انتخاب ہوا تھا جس میں انوپ جلوٹا اور جسلین کو سب سے کم ووٹ ملے ، ا سکے بعد سلمان انوپ اور جسلین سے کہتے کہ آپ دنوں میں سے صرف ایک ہی گھر میں رک سکتا ہے اور آپ دنوں فیصلہ کریں کہ کون گھر میں رکے گا اور کون گھر سے بے گھر ہوگا، جس کے بعد انوپ خود ہی کہتے ہیں کہ میں گھر سے باہر جانے کا فیصلہ کرتا ہوں اور جسلین یہاں پر رہیں گی۔

اس کے بعد انوپ کو گھر سے باہر کرکے تخلیہ میں بھیج دیا جاتا ہے جہاں انوپ گھر کے سبھی لوگوں اور ان کی حرکتوں پر نظر رکھتے اور دیکھتے ہیں۔ جیسے ہی انوپ گھر سے بے گھر ہوتے ہیں جسلین اپنی اصلیت ظاہر کرنے لگتی ہیں اور کہتی ہیں اب میں سنگل ہوں۔

جسلین کے اس رویہ سے انوپ کو کافی جھٹکا لگا ہے۔ اب جسلین شو کے ایک اور مہمان شیواشیش سے پینگیں بڑھانے لگی ہیں اور اب دونوں ایک ہی پلٹ میں کھانا کھاتے اور مستی کرتے نظر آ رہے ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bigg boss 12 anup jalota secret room jasleen matharu single in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply