بگ باس شو کی فاتح شلپا شنڈے ٹرافی اور44لاکھ روپے کی انعامی رقم لے کر گھر روانہ

نئی دہلی: 105روز کے دوران 19مہمانوں اور اس دوران مختلف ذمہ داریاں نبھانے کے بعدبگ باس سیزن 11شلپا شنڈے کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ معروف ٹی وی فنکارہ جس نے’ بھابی جی گھر پر ہیں‘ میں انگوری کے نام سے تیواڑی کی بیوی کا کرداد بھی ادا کیا تھافائنل میں پہنچنے والی دوسری مہمان حنا خان کو عوامی ووٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اور44 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے بیگ کے ساتھ ساتھ ڈھیر ساری محبتیں و پیار لے کر اپنے والدین کے ساتھ اپنے اصلی گھر روانہ ہو گئیں۔
اگرچہ مرکز نگاہ شلپا شنڈے ہی تھیں لیکن حنا خان بھی کافی روشنی میں رہیں اور جب تک شو کے میزبان سلمان خان نے فاتح کے نام کا اعلان نہیں کر دیا ٹی وی پر ناظرین اور گھر کے باہر اور احاطہ میں موجود بگ باس کے گھر کے باقی مہمان اور مدعوئین کی قیاس آرائیوں کا ترازو ڈانواں ڈول ہو رہا تھا اور خود دونوں فائنلسٹ خواتین کے دل تیزی سے دھڑک رہے تھے۔سیمی فائنل میں پہنچنے والے آخری چار مہمانوں میں سے سب سے پہلے پنیش شرما باہرہونے والے پہلے مہمان تھے۔ اسکے بعد وکاس گپتا فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bigg boss 11 grand finale shilpa shinde is the winner of the show in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply