اسرائیلی وزیر اعظم سے امیتابھ بچن نے گلے مل کرفلسطینی عوام کے جذبات مجروح کیے: عام خیال

نئی دہلی: اگرچہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتین یاہو کا دورہ ہندوستان جمعہ کو ہی ختم ہو گیا اور وہ وطن بھی واپس روانہ ہو گئے لیکن اپنے پیچھے تنقیدوں، مذمتوں اور سوالات کا یک طویل سلسلہ چھوڑ گئے ۔
اپنے دورہ کے آخری دن غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم ممبئی گئے تھے جہاں چالیس سے زائد عوامی اور سماجی تنظیموں نے ان کے دورے کے خلاف زبرست احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا تھا۔
لیکن اس ے برعکس ہندوستانی فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے بعض اداکاروں نے جن میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں نتین یاہو سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ سیلفی لی اور گروپ فوٹو کھنچوائے۔
اس ملاقات کی ہندوستان کے عوامی حلقوں نے سخت مذمت کی ۔ ہندوستا ن کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے ملاقات اور ان کے ساتھ تصویر کشی کراکے ہندوستانی اداکاروں نے فلسطینی عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔
ان حلقوں کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور دیگر ہندوستانی اداکاروں نے صیہونی وزیر اعظم کے ساتھ سیلفی لیکراور تصویریں کھنچوا کے ، انسانی حقوق پامال اور بچوں کو قتل کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے جو قابل مذمت ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Benjamin netanyahus bollywood selfie with amitabh bachchan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply