کولکاتا میں جگہ جگہ پوسٹر چسپا ں کرکے اداکارہ برشٹی رائے کو کال گرل بتایا گیا ،ایف آئی آر درج

نئی دہلی: گزشتہ دنوں مشہور و معروف بنگالی اداکارہ برشٹی رائے ،جو بنگلہ زبان کے ڈیلی سوپ میں کام کرتی ہیں۔ ان دنوں اس وقت ایک عجیب سی پریشانی میں پھنس گئیں جب ان کے حوالے سے ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ۔

برشٹی رائے نے ایف آئی آر درج کروائی ہے کہ ان کے پاس الگ۔الگ نمبروں سے مردوں کے فون آرہے ہیں۔ یہ تمام لوگ ان سے فحش باتیں کررہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ کولکاتہ کی لوکل ٹرینوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹاپ پر اداکارہ برشٹی رائے کے پوسٹر لگے ہیں

۔ ان پوسٹر میں ان کا نام اور موبائل نمبر بھی لکھا ہے۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ ان پوسٹرس میں انہیں کال گرل بتایا گیا ہے اور ان کے پرسنل نمبر دے کر اس پر کال کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ جو لوگ بھی یہ اشتہار دیکھ رہے ہیں وہ کال کرکے پریشان کر رہے ہیں۔

اس پوسٹر پر کچھ اس طرح کی باتیں لکھی ہیں کیا آپ پریشانی مں ہو؟ کیا آپ کو راتوں کو نیند نہیں آتی ہے؟ کیا آپ کی بیوی آپ سے دور ہے؟ فکر مت کیجئے، آجایئے میرے پاس، میں برشٹی رائے۔ اس پوسٹر میں کئی اور باتوں کے ساتھ برشٹی رائے کا فون نمبر اور چارجز بھی درج ہیں۔

اداکارہ برشٹی کو اس بات کا اس وقت علم ہوا جب ان کے ایک دوست نے ریلوے اسٹیشنوں پر لگے ان کے قابل اعتراض پوسٹرس دیکھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ پوسٹر میں ان کا موبائل نمبر لکھا گیا ہے کہ اکیلے لوگ رات کو اس نمبر پر کال کریں۔

اس معاملے سے پریشان اداکارہ نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے لیکن ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ برشٹی رائے ‘بوو¿ کوتھا کاو¿’ ‘تمے امائے ملے’ ، ‘سبرن لتا’ اور ‘بھومی کنیا’ جیسے مشہور بنگالی ٹی وی سیریل میں کام کر چکی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bengali tv actress brishti roy on escort service poster files complaint in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.