بنگالی اداکارہ بتاستا ساہا کی کی لاش فلیٹ میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی

کلکتہ:بنگالی اداکارہ بتاستا ساہا کی مسخ شدہ لاش جو آدھی سڑ چکی تھی، جنوبی کلکتہ میں واقع ان کی رہائش گاہ میں پائی گئی۔پولس کے مطابق ان کی ماں کوگزشتہ دو دنوں سے فون پر کوئی رسپانس نہ ملا تو وہ فلیٹ پر گئیں۔
بیل بجانے پر بھیجب ساہا نے دروازہ نہیں کھولا تو ماں نے پولس اور پڑوسیوں کو خبر دیا۔پولس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو ساہا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولس نے بتایا کہ اداکارہ کے بائیں ہاتھ کے کلائی پر چوٹ کے نشانات ہیں۔
مگر کوئی بھی خودکشی کا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔اداکارہ نجی رشتے میں ناکامی کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا تھی۔ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ گھروالوں کے ساتھ نہیں رہتی تھیں۔

Title: bengali actress bitasta saha found hanging in kolkata | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply