فلم ’ ریس 3‘ سے پہلے بہت لوگوں سے کام مانگا تھا، لیکن کسی نے مدد نہیں کی: بوبی دیول

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا کہنا ہے کہ ان کے مشکل بھرے وقت کے دوران کسی نے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی دلچسپی نہیں دکھائی۔ اداکار بوبی دیول فلم ’ریس3‘ کے ریلیز کے بعد اپنی آنے والی نئی فلم کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔

ایکٹر بوبی نے کہا کہ ان کی آخری ریلیز فلم سلمان خان کے سا تھ’ ریس 3‘کے پیشہ ورانہ کامیابی نے انہیں ایک نئی زندگی دی ہے۔ اداکا ر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا’ مجھے لگتا ہے کہ ’ ریس 3‘ کے بعد میں نے اپنے آس پاس اور ملنے والے لوگوں میں اپنے تئیں ایک مثبت رویہ محسوس کیا ہے ، اور میں اب یہی چاہتا ہوں کہ اس کو برقرار رکھوں۔

بوبی دیول آگے کہتے ہیں ” ریس 3 میں کام کرنے سے پہلے میں بہت سے لوگوں اور ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی سے ملا، تاکہ میرے کام میں مدد کریں،لیکن کوئی آگے نہیں آیا ،مجھے خوشی ہے کہ میرے پاس اب ایک ٹیم ہے جومیرا کام سنبھالے گی۔

اداکار بوبی دیول کی نئی فلم ’ یملا پگلا دیوانہ : پھر سے“ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے بوبی نے کہا ” اگر بطور اداکار میرا کام اچھا ہوگا تو لوگ دھیان دیں گے، فلم کا کامیاب ہونا یا ناکام ہونا چلتا رہتا ہے لیکن اچھے کام کو سراہا جاتا ہے ،شکر ہے یہ اب ہو رہا ہے۔

اداکار بوبی دیول فی الحال ساجد نڈیاڈوالا کی مزاحیہ فلم کی چوتھی قسط ” ہاو¿ س فل 4‘ کی شوٹنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Before race 3 none came forward to work with mebobby deol in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply