فلم باہو بلی ، امیتابھ بچن اور کنگنا رنوتا قومی فلم ایوارڈ سے سرفراز

ممبئی : 63ویں قومی فلم ایوارڈ پانے والے خوش نصیب فلم ہستیوں اور فلم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امیتابھ بچن کو فلم ”پیکو“ میں بہترین اداکاری کرنے اور کنگنا رنوتا کو ”تنو ویڈوس منو رٹنرس “ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ جبکہ فلموں میںباہو بلی کو اس ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا۔
علاوہ ازیں لیلا بھنسالی کو فلم باجی راو¿ مستانی کے لیے بہترین ہدایت کار اور ایس ایس راجا مولی کی باہو بلی کو بہترین فلم کا قومی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنگنا کو یہ ایوارڈ تیسری بار دیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے انہیں کوئین کے لیے بہترین اداکارہ کا اور فیشن کے لیے بہترین معاون ادکارہ کے لیے قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا جاچکا ہے ۔اس سے قبل امیتابھ بچن کو بھی اگنی پتھ، بلیک اور پا کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔جہان تک لیلا بھنسالی کا معاملہ ہے تو انہیں ان کی دیو داس نام کی فلم کو بہترین اور مقبول فلم اور بلیک کو بہترین ہنودی فیچر فلم کا ایوارڈ مل چکا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bahubali bags best feature film national award in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply