باہو بلی پہلے ہی ہفتہ ایک ہزار کروڑ روپے کی کمائی کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کے قریب

نئی دہلی:ایس ایس راجا مولا کی ہدایت کاری میں بنی فلم باہو بلی 2ڈی کنکلوژن نے ریلیز ہونے کے پہلے ہی ہفتہ میں آمدن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ 28اپریل کو ریلیز ہوئی فلم نے ، جس نے کمائی کے معاملہ میں سلمان خان کی سلطان اور عامر خان کی دنگل کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ،پہلے ہی روز145کروڑ روپے کی آمدن کی ۔
اور اب چار زبانوں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے اس ہفتہ دنیا کے مختلف ممالک سے ہونے والی اب تک کی کمائی سے ایک ہفتہ میں ہی اپنی کمائی ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کرنے کے امکانات روشن کر دیے ہیں۔ اور اگر وہ یہ کارنامہ انجام دےنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ ہندوستان کی فلمی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہوگا۔آن لائن ہی اس فلم کی اب تک45لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bahubali 2 would cross 1000 crores in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply