جب میری گرل فرینڈ کو پتہ چلا کہ میں ریپر بننا چاہتا ہوں تو وہ مجھے چھوڑ کر چلی گئی: بادشاہ

نئی دہلی: اپنے جد وجہد کے دنوںکے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکاراور ریپر بادشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی گرل فرینڈ کو یہ پتہ چلا کہ میں ریپر(ریپ موسیقار) بننا چاہتا ہوں تو اس نے مجھ سے رشتہ منقطع کر لیا اور مجھے چھوڑ کرچلی گئی تھی۔

شوبز سائٹ’ پنک والا‘ کو دیئے انٹریو میں بادشاہ نے بتایا کہ اس جدوجہد میں ایسا دور بھی آیا جب ان کو بغیر پیسے کے سفر کرنا پڑا تھا، یہاں تک کہ انہیں کئی بار زمین پر سونا بھی پڑا تھا ۔

گلوکار نے ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اپنے اس سفر کے ہر لمحے اور پارٹ سے لطف اندوز ہو رہا تھا ، چاہے وہ زمین پرسونا ہو یاپھر بنا پیسے کے سفر کرنا ہو، یہ سب کوئی بڑی جد وجہد نہیں تھا لیکن اس نے مجھے صبر کرنا سیکھایاہے۔

اپنے ریپر بننے کے جد وجہد کو لیکر بادشاہ نے کہا کہ شروعات میں انکا پریوار بھی ان کے اس جوش و جذبہ کے خلاف تھے ، انکے والدین کو لگتا تھا کہ اگر وہ اس میدان میں جائیں گے تو شاید ان کا کیرئر خراب ہو جائے گا ۔

بادشاہ نے مزید کہا کہ ’انکی گرل فرینڈ کو بھی جب یہ پتہ چلا کہ وہ ریپر بننا چاہتے ہیں تووہ بھی ان کو چھوڑ کر چلی گئی ۔ ،دو دہائی سے ساتھ میں رہنے والی ان کی گرل فرینڈ نے یہ کہہ کر ان کا ساتھ چھوڑ دیا کہ وہ جس فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں اس کو ایک مناسب پیشہ نہیں مانا جا سکتا ۔

بادشاہ نے خود کو سنبھالا اور اپنے میوزیک کیرئر پر توجہ مرکوز کر کے اس کو بھولنے کی کوشش کی۔لیکن انہوں نے اپنی فیملی کی مرضی کے بغیر اپنی محنت و لگن جاری رکھی اور تقریباً پانچ سال بعد ان کے والدین نے آخر ان کے کام کو سمجھا اور ا سکا سپورٹ کیا۔

بتاد یں کہ بادشاہ کا نیا گانا ’ چنڈی گڑھ میں‘ ہے،یہ اداکار اکشے کمار اور کرینہ کپور کی فلم ’ گڈ نیوز’ میں گایا گیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Badshah opens up on his struggling days says my girlfriend left me because i wanted to be a rapper in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.