میں اپنے گانوں میں خواتین کو کسی شے کے طور پر پیش نہیں کروںگا: رئپر بادشاہ

نئی دہلی: مشہور سنگر اور رئپر بادشاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گانوں میں کبھی بھی خواتین کو کسی شے کے طور پر پیش نہیں کریں گے ۔ 32 سالہ رئپر بادشاہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی ۔

بادشاہ نے کشمیر میں ایک مشہور ریڈیو چینل کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے کہا” میں ایسے خاندان سے ہوں جہاں میری ماں ہے، بہن ہے ، بیوی ہے اور ایک بیٹا ہے ۔ میں کبھی بھی ایسے انسان کو چیز کی طرح نہیں پیش کروں گا جو میری دیکھ بھال کرتا ہے ،میری حفاظت کرتا ہے یا مجھے پیار کرتا ہے“۔

سنگر بادشاہ نے کہا ” میں نے کبھی بھی جا ن بوجھ کر کسی کے جذبات کو کو ٹھیس نہیں پہنچا یا ،ہاں! میں نے گانوں میں کچھ چھوٹ لی اور کچھ ہنسی ۔مذاق کیا جو میرے دوست بھی کرتے ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں ایک فیملی رئپر ہوں۔

بالی وڈ میں اقربا پروری پر چل رہی بحث کے درمیان بادشاہ نے اس کو فضول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ہمیشہ کسی بھی حالت میں سامنے آجاتاہے۔ کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا کہ ویسے تو کوئی بھی جگہ 100فیصد محفوظ نہیں ہے لیکن وادی کو اچھے عوامی تعلقات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کشمیر کو اچھے عوامی تعلقات کی ضرورت ہے ،کشمیر خوبصورت ہے ،لوگ اچھے ہیں، اور ماحول بھی اچھا ہے ، لوگ کہتے ہیں کہ یہاں تشدد ہے لیکن برائے مہربانی آپ دوسری ریاست میں جائیں جیسے اتر پردیش ہو یا بہار یہاں بھی جاو¿ وہاں بھی تشدد ہوتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Badshah on his music and women issue in songs in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply