گیتا پھوگٹ کے بعد چھوٹی بہن ببیتا بھی ٹی وی شو سے اداکاری ڈیبو کر رہی ہیں

نئی دہلی: عامر خان کی فلم دنگل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی گیتا پھگٹ نے جس طرح ٹی وی شو خطروں کے کھلاڑی سے چھوٹے پردے پر ڈیبو کیا تھا ٹھیک اسی طرح ان کی چھوٹی بہن ببیتا پھگٹ دولت مشترکہ کھیلوں کی چمپین ’بڑھو بہو‘ کے ساتھ اداکاری ڈیبو کررہی ہیں۔
وہ اس سیریل میں ببیتا پھوگٹ کا ہی کردار ادا کریں گی ۔وہ شو میں اہم کردار ادا کرنے والی رتاشا راٹھور کے ساتھ کشتی لڑیں گی۔سیریل کی کہانی چونکہ ہریانوی ثقافت پر مبنی ہے اس لیے ببیتا بہت پر جوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بڑی بہو میں اداکاری کرنے کا بہت بے صبری سے انتظار کر ہی ہیں کیونکہ انہیں سسر کے ذریعہ اپنی بہو کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے کا تصور بہت پسند آیاہے۔شو کے پروڈیوسر اس سیریل میں دونوں بہنوں کو لینا چاہتے تھے لیکن چند ناگزیر حالات کے پیش نظر گیتا دستیاب نہیں ہو سکیں۔

Title: babita phogat to make acting debut with badho bahu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply