کہانی کار وجیندر پرساد فلم باہو بلی کے بعد اب آر ایس ایس کی کہانی لکھ رہے ہیں

نئی دہلی: باہو بلی اور بجرنگی بھائی جان جیسی فلموں کی اسکرپٹ لکھنے والے مشہور رائٹر کے وی وجیندر پرساد ایک بار پھر اپنی فلم کی اسکرپٹ کو لیکر بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔
باہو بلی جیسی فلم کی زبردست کہانی لکھنے والے وجیندر اس بار راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) پر مبنی فلم کی کہانی لکھ رہے ہیں اس کہانی میں فلم ساز آر ایس ایس تنظیم سے وابستہ کئی واقعات فلم میں د کھائیں گے۔
اس فلم میں آر ایس ایس تنظیم کی تاریخ ،قیام کے اغراض و مقاصد،تاسیس اور اس تنظیم کی کامیابیوں کے حوالے سے آر ایس ایس کے طریقہ کار سے وابستہ کئی حقائق کو پیش کیا جائے گا۔
خبریہ بھی ہے کہ فلم میں آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر ہیڈگیواراور ایم ایس گولولکر، ویر ساورکر،کے سدرشن ، موہن بھاگوت سمیت کئی دیگر رہنماؤں کو دکھایا جائے گا۔
اس پروجکٹ کے لئے پرساد خود ہی سبھی آر ایس ایس کے سینئر لیڈران سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ۔ قابل غور ہے کہ وجیندر پرساد ایس ایس راج مولی کے والد ہیں۔ اور باپ بیٹے نے مل کر فلم باہوبلی کی دونوں قسطوں میں کام کیا ہے ۔

Title: baahubali writer scripting film on rss | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply