باہو بلی2 ایک ہزار کروڑ روپے کی آمدن کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی

ممبئی : آخر کار فلم مبصرین کے یہ اندازے درست ہو گئے کہ ایس ایس راجا موالی کی فلم ”باہو بلی 1000کروڑ روپے کی آمدن کا ریکارڈ قائم کر نے والی پہلی ہندوستانی فلم بن جائے گی۔ دنیا بھر میں ناظرین کے بے انتہا پسند آنے والی اس فلم نے ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑتے ہوئے1000کروڑ روپے کی کمائی کرنے کا یہ ریکارڈ دس روز کے اندر ہی قائم کر دیا۔
اس کے ساتھ ہی اس نے عامر خان کی پی کے اور دنگل کی کمائی کے ریاکرڈ بھی توڑ دیے۔ یہ بات کافی دلچسپ ہے کہ شیر خوار مہندر باہو بلی کا کردار ادا کرنے والا کوئی لڑکا نہیں بلکہ ایک لڑکی ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس فلم کی کامیابی سے مبہوت رہ جانے والے اداکار پربھاس اس فلم کی شوٹنگ کے دوران پیسہ پیسہ کے محتاج ہو گئے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Baahubali 2 crosses rs 1000 cr in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply