میری ہر فلم اگر کامیاب ہو جاتی تو میری بیوی مجھے چھوڑ دیتی : ایشمن کھورا نہ

نئی دہلی: گز شتہ سال فلم بریلی کی برفی اور سبھ منگل سودھان کی کامیابی کے بعد بالی وڈ اداکار ایشمن کھورا نہ نے اپنی بیوی طاہرہ کشیپ کے حوالے سے ایک راز کا پردہ چاک کیا۔
اداکار ایشمن نے بتایا کہ اگر ان کی ساری فلمیں ہٹ ہو گئی ہوتیں تو ان کی بیوی انہیں چھوڑ دیتی کیونکہ تب وہ ایک اسٹار ہوتے ، انہوں نے اپنی فلم ویکی ڈونر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم ویکی ڈونر کی کامیابی کے بعد ان کے پاس گھر والوں کے لئے وقت نہیں تھا ، کامیابی کا نشہ تھا لیکن جلد ہی وہ خود کو پٹری پر واپس لے آئے ۔
ایشمن نے بتایا کہ انہوں نے جلد نجی اور پیشہ ورنہ زندگی میں توازن پیدا کر لیا ۔ ایشمن بتاتے ہیں کہ ہر اچھے اور برے وقت میں میری بیوی میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہتی ہے اور ہر کام میرا ساتھ دیتی ہے ۔

Title: ayushmann khurrana had all my films been successful my wife tahira would have left me in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply