اداکارہ بھومی پڈنیکر ایوشمن کھورانہ کو راجکمار راؤسے زیادہ با صلاحیت مانتی ہیں

ممبئی : بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ نے فلم انڈسٹری میں اپنی خوبصورت ادکاری کی بدولت خاص جگہ بنائی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ بھومی پیڈنیکرکو ان کی اداکاری ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔
بھومی پیڈنیکر نے حال ہی میں نیہا دھوپیا کے چیٹ شو میں اداکار ایوشمان کھورانا کے ساتھ شرکت کی۔ یہاں دونوں نے کئی موضوعات پر کھل کر گفتگو کی ، اسی دوران نیہا نے بھومی سے فن کاری کی بنیاد پر ایوشمان اور راج کمار راؤ کے درمیان موازنہ کرنے کہا توبھومی نے کہا کہ راج کمار سے بہتر اداکار ی کے جوہرایوشمن میں ہیں۔
وہیں ایوشمن نے بھی کہا کہ راج کمار کو نیا اسٹائلسٹ رکھنا چاہئے ۔ واضح رہے کہ ایوشمن کھورانا اور راج کمار راؤ فلم ’ بریلی کی برفی ‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس فلم کو کافی پسند کیا گیا اوردونوں ہی اداکاروں کیتعریف بھی خوب ہوئی تھی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ayushman khurrana is more talented than rajkummar rao says bhumi pednekar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment