نوجوانوں میں نہایت مقبول گلوکارعاطف اسلم کی 35 ویں سالگرہ

ممبئی: گلو کارعاطف اسلم جو 12مارچ 1983کو پاکستانی پنجاب کے چھوٹے سے شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے اور جن کی 35ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
دنیا بھر اور خصوصاً دو ممالک پاکستان اور ہندوستان کی نئی نسل میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے گلوکاربن چکے ہیں۔ ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ نوعمر لڑکے ، لڑکیوں بلکہ بچے بچے کی زبان پر ان ہی کے گانے ہیں اور وہ انہی کے گیتوں پر تھرکتے نظر آتے ہیں۔ عاطف اسلم نوجوانوں کی نفسیات سے اچھی طرح واقف ہیں ۔ اس لئے وہ ایسے گیت ترتیب دیتے ہیں جو نوجوانوں کے دل کی آواز بن جاتے ہیں۔
عاطف اسلم نے بالی ووڈ فلم ’ عجب پریم کی غضب کہانی ‘ کے گائے نغموں ” تیرا ہونے لگا ہوں اور تو جانے ناں، کی دھن او ر الفاظ کافی پسند کئے گئے۔
موسیقی کی دنیا میں ایک ہی گیت سے شہرت پانے کی روایت نئی نہیں ہے اور عاطف اسلم کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کے ایک ہی گیت نے ان کی دنیا بدل دی ۔ عاطف کے گائے گیت ’ اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں “ نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ عاطف اسلم نے بہت ہی کم عرصے میں وہ مقام حاصل کر لیا جسے حاصل کرنے کے لیے دیگر فنکاروں کو کئی برس لگ جاتے ہیں۔ عاطف نے اپنے گلوکاری کا آغاز جل میوزیکل بینڈ میں گلوکار کے طور پر کیاتھا۔
ان کا پہلا البم ” جل پری’ جو 20جولائی 2004میں ریلیزہوا تھا اور دوسرا البم ’دوری‘ تھاجو 2006میں ریلیز کیا گیا۔ عاطف اسلم نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں گائیکی کی شروعات فلم ’زہر‘ سے کی ، اس کے بعد فلم ’ کلیگ کا گانا، عادت، اور سیف علی خان اور انیل کپور کی فلم ’ریس کاگانا ” پہلی نظر میں“ گایا۔
شاہدکپور کی فلم قسمت کنکشن کاگانا ” بہ خدا تم ہی ہو “ نے کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ عاطف اسلم کی صلاحتیں صرف موسیقی تک محدود نہیں رہیں، انہوں نے ٹی وی ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں 2011میں ریلیزہونے والی پاکستانی فلم ’ بول‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

Title: atif aslam 35th birthday | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply