مارشل آرٹ کی ماہر بالی ووڈاداکارہ اتھیا شیٹی فلم مبارکاں کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچیں

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی فلموں میں ایکشن کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جس میں انہیں اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا موقع مل سکے۔ اپنی آنے والی فلم ’مبارکاں‘ کی تشہیر کے لیے دہلی آنے پر اتھیا نے خبر رساں ایجنسی یو این آئی سے خاص گفتگو میں کہا کہ وہ ٹام بوائے قسم کی لڑکی ہیں اور مارشل آرٹ کرتی ہے۔ اتھیا نے کہا کہ ” بچپن سے ہی میں ایکشن فلموں کی شوقین رہی ہوں اور خود بھی فلموں میں ایکشن کرنا چاہتی ہوں۔
وہ کہتی ہیں کہ میرے کیریر کی شروعات بھی ایکشن فلم سے ہوئی ہے لیکن اس میں مجھے ایکشن کرنے کا موقع نہیں ملا۔ پتہ نہیں بالی ووڈ میں ایکشن فلمیں ہیرو کے ارد گرد ہی کیوں گھومتی ہیں۔ مارشل آرٹ میں ٹرینڈ ہونے کی وجہ مجھے ایکشن کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔ سورج پنچولی کے ساتھ فلم ’ہیرو‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اتھیا نے کہا کہ ابھی تک انہیں ایسی کسی فلم کی آفر نہیں ملی ہے لیکن امید ہے کہ جلد ہی انہیں فلموں میں ایکشن کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں رقص کا بھی کافی شوق ہے اور وہ ایسی فلم میں بھی کام کرنا چاہیں گی جس میں رقص بھی ہو ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Athiya shetty in delhi to promote film mubarakan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply